ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک تصویر نے نکال دی نتیش کمار کی شراب بندی اور جہیز مخالف مہم کی ہوا

ایک تصویر نے نکال دی نتیش کمار کی شراب بندی اور جہیز مخالف مہم کی ہوا

Tue, 31 Oct 2017 22:56:56    S.O. News Service

پٹنہ ،31؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کہتے ہیں تصویر جھوٹ نہیں بولتی۔آج کی تاریخ میں یہ سچ بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار اور ان کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ سے اچھا کوئی نہیں جانتا۔نتیش نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ جس جہیز کی رسم کے خلاف ساتھ دینے والے لوگوں سے وہ مل رہے ہیں ان میں ایک ان کی پارٹی کا لیڈر ہو گا جو غیرقانونی شراب فروخت کے الزام میں جیل جا چکا ہوگا۔اس تصویر میں موجود راکیش سنگھ جیل جانے کے باوجود جنتا دل یونائٹیڈ کے اڑوت نگر بلاک کاصدر بن گیا۔حالانکہ کورٹ میں 2012 کے جس معاملے میں وہ جیل گیا اس کا ٹرایل فی الحال چل رہا ہے۔راکیش اس تصویر میں پارٹی کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ بھی موجود تھے لیکن ایک ملزم کا پارٹی کی تنظیم میں عہدے پر ہونا یقینی طور پر عکاسی کرتا ہے کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ اس پورے معاملے میںآر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر حملہ بولا ہے۔انہوں نے شراب بندی کو ڈھونگ قرار دیا۔یہ بھی کہا کہ جے ڈی یو کے عہدیدار ہی شراب کا دھندہ کر پارٹی کو فنڈ دے رہے ہیں۔


Share: